جنرل نیوز

عادل آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام ۔ نامپلی رکن اسمبلی جعفر حسین معراج کی شرکت

عادل آباد۔6/اپریل(اردو لیکس)مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے منعقد کردہ افطار پارٹی گنگا جمنی تہذیب کی مثال ہے۔ان خیالات کا اظہار نامپلی رکن اسمبلی جعفر حسین معراج نے شہر مستقر عادل آباد کے اردو گھر شادی خانہ میں مجلس اتحاد المسلمین عادل آباد کے ٹاؤن صدر شیخ نذیر احمد کی صدارت میں منعقدہ افطار پارٹی میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

 

اس افطار پارٹی میں نامپلی کے ایم ایل اے جعفر حسین معراج کے علاوہ مقامی بی آر ایس پارٹی ایم ایل اے جوگورامنا،ڈی سی سی بی چیرمین اڈی بھوجا ریڈی، میونسپل وائس چیرمین ظہیر رمضانی،ضلع صدر کانگریس پارٹی ساجد خان،ضلع صدر عادل آباد حج سوسائٹی شاہد احمد توکل،بی آر ایس پارٹی ٹاؤن جنرل سیکرٹری محمد اشرف علی و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر اور ایم آئی ایم ٹاؤن کے صدر نذیر احمد اور جنرل سیکرٹری سید شاہ راشد الحق و مجلسی کونسلرز شاہ نواز و نمائندہ کونسلرز ظفر احمد خان،اور کارکنوں نے تمام کا استقبال کیا

۔افطار سے قبل حافظ و قاری سرتاج احمد اشاعتی نے خصوصی دعاء کی۔اور بعد افطار مغرب کی نماز کی امامت فرمائی۔نامپلی رکن اسمبلی جعفر حسین معراج نے صحافیوں سے کرتے ہوئے بتایا کہ صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین جناب بیرسٹر اسدالدین اویسی کی سرپرستی اور حبیب ملت اکبرالدین اویسی کی نگرانی میں تلنگانہ بھر کے مختلف اضلاع میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں حیدرآباد سے ارکان اسمبلی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین تمام طبقات کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور تمام مذاہیب کے ماننے والوں اور بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کے لئے ایوانوں میں آواز بلند کرتے ہوئے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی آرہی ہے

 

۔انہوں نے شہریان عادل آباد کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی اور مقامی مجلس کے ٹاؤن صدر شیخ نزیر احمد کی عمرہ کو عنقریب روانگی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔قبل اس کے ایک دوسرے کو کھجور کھلایا گیا۔اس موقع پر مجلس ٹاؤن صدر شیخ نزیر احمد،جنرل سیکرٹری سید شاہ راشد الحق،محمد روہیت،سید فیاض ہاشمی،سابق صدر مجلس سراج قادری،سید عنایت چشتی کے علاوہ مجلسی وارڈ صدور و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button