جنرل نیوز

نظام آباد میں پندرہ روزہ تکمیل درس قرآن کے موقع پر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی کاخطاب ودعاء 

نظام آباد/ 7اپریل (اردو لیکس)محلہ اسلامیہ نظام آباد میں رمضان المبارک کے حوالہ سے گذشتہ دس سال سے خواتین کے لےء روزآنہ دوبجے تا تین بجے ایک گھنٹہ تلاوت قرآن اورضروری دینی واسلامی تربیت کرتے ہوے عبادات کا ذوق وشوق پیداکرنے اور بطورخاص خواتین اسلام میں اسلامی شعور بیدار کرنے کی غرض سے یہ پروگرام پوری کامیابی اورانتہای دلچسپی سے چلایاجاتا ہے الحمدللہ سینکڑوں خواتین قریب اوردور سے یہاں پہونچ کر استفادہ کرتی ہیں نیز روشنی ٹی وی یو ٹیوب چینل کے ذریعہ اس کو آن لائن بھی نشر کیا جاتا ہے تاکہ دوررہنے والے لوگ بھی اس پروگرام سے مستفیذ ہوں اس سال بھی یکم رمضان المبارک سے یہ سلسلہ شروع ہوا جناب عبدالقدیر صاحب مالک عمر کرانہ ومحمد عبدالحسیب طلحہ روزکیٹرس نے بہتر سے بہتر انتظامات کرتے ہوے زیادہ تعداد میں اہل خاندان واہلیان محلہ کو شرکت کا موقع دیا

 

جس میں محلہ اسلامیہ محلہ حطای محلہ اوپر ٹیکڑی محلہ املی محل وپھولانگ اسی طرح محلہ سعظم روذ ومستعید پورہ وبرکت پورہ اوردھاروگلی سے بڑی تعداد میں خواتین اسلام شریک ہوکر استفادہ کیا اس موقع پر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی امام وخطیب مسجد اسلامیہ وجنرل سکریٹری جمعیة علماء نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوے کہا کہ موجودہ حالات میں عام مسلمانوں مردوخواتین بطور خاص تعلیم یافتہ لڑکیوں میں اسلامی غیرت اوردینی حمیت نیز اپنے عقاِئد واعمال کی درستگی اورتحفظ ایمان کے حوالہ سے احساس پیداکرنا اس پروگرام کا اہم مقصد ہوتا ہے تاہم رمضان المبارک کی مناسبت سے یومیہ دوپاروں کی تلاوت کرکے پندرہ بیس منٹ خواتین کے سلسلہ میں احکام ومسائل پر گفتگو بھی ہوتی ہے یقینا اس پروگرام کی اہمیت وافادیت کو محسوس کیا گیا اور مسلسل پابندی سے مرد وخواتین اورمحلہ کے نوجوان استفادہ کرتے ہیں مولانا نے اس موقع پر مالک مکان قدیر صاحب واہل خانہ کا شکریہ اداکیا

 

جن کی فکروں سے ہر سال یہ پروگرام منعقد ہوتا ہے نیز روشنی ٹی وی چینل کے مالک جناب پرکاش ریڈی صاحب اورمحمد عمران وذیشان رضوی کا بھی شکریہ اداکیا کہ جن کے توسط سے ہزاروں کی تعداد میں شہر وضلع اورریاست وبیرون ریاست بلکہ باہر ملکوں میں رہنے والے لوگوں نے بھی روزآنہ اس پروگرام کو دیکھا سراہا نیز اپنے کمنٹس کرتے ہوے اس طرح کی مجلسوں کو وقت کی اہم ترین ضرورت بتاتے ہوے استفادہ کیا. مولانانےاپنے خطاب میں عامة المسلمین کو اس جانب توجہ دلای کہ آج سماج ومعاشرہ میں دین اسلام کے حوالہ سے بہت ساری برائیاں اوررسم ورواج نے جنم لے لیا ہے جس سے دین کی اصل روح ہی مجروح ہوتی جارہی ہے نیز مختلف قسم کے فتنے آج اسلام کے نام پر وجود میں آکر مسلمانوں کے دین وایمان سے کھلواڑ کررہے ہیں تعلیم اورایجوکیشن کے نام پر ایمان کو لوٹا جارہا ہے کہیں علاج ومعالجہ کا جھانسہ دے کر عورتوں کے ایماں پر شب خوں ماراجارہاہے جن میں قادیانیت انجینر علی مرزا اورفتنہ فیاض بن یاسین ودیگر سرفہرست ہیں ہم مسلمانوں کو ایسے تمام ہی ایمان کے لٹیروں سے بچنا اور دوسروں کو بچانا لازم ہوچکا ہے جس کے لےء دین سے وابستگی قرآن سے تعلق علماء اورمساجد کے ائمہ سے معلومات کا حاصل کرنا ازحد ضروری ہوچکا ہے

 

ان سب کے علاوہ ہمارے اپنے معصوم بچوں کو بھی ایک منصوبہ کے تحت دین سے دور ونفور کیا جارہا ہے اس سے بھی ہمیں ہوشیاررہنے کی ضرورت ہے اسکول کی تعلیم وتربیت اور وہاں کی ایکٹیویٹیز پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے اوربچوں کو ابھی سے مکاتب ومدارس میں داخل کرکے ان کے ایمان وعقائد کی حفاظت وفکرکرنا ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے اس موقع پر کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی اورمحلہ کے نوجوانوں اورمصلیان کرام نے بھی استفادہ کیا

نیز محلہ کے بڑے بزرگ لوگوں کی درازی عمر اورمرحومین کے لےء دعاء مغفرت کی گیء اورایصال ثواب کا اہتمام کیا تمام تر انظامات میں حافظ محسن حافظ ندیم حافظ مسعود عمران شریف ودیگر نوجوانوں نے حصہ لیا

متعلقہ خبریں

Back to top button