تلنگانہ

گیارھویں کی اختیاری تعطیل کے اعلان میں تاخیر

ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے یاز دھم کی اختیاری تعطیل کا ابھی تک اعلان نہ کئیے جانے کے سبب عوام میں بے چینی پائی جاتی ھے تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی نے 26 – اکتوبرکو اعلان کیا تھا کہ جمعہ 28- اکتوبر کو یکم ربیع الثانی ہوگی اس طرح سے یازدھم (گیارہویں شریف)پیر 7- نومبر کو مقرر ہے لیکن جاریہ سال شائع شدہ کیلنڈرس کے مطابق اتوار 6 نومبر کو یاز دھم مقرر تھی ‘ 26-اکتوبر 2022ءکو چاند نظر نہ آنے کے لحاظ سے گیارھویں کی تاریخ تبدیل ہوکر پیر 7- نومبر ہو چکی ہے لیکن اس سلسلہ۔میں حکومت نے ہفتہ 5 – نومبر2022ء کی شام تک بھی اختیاری تعطیل کا باضابطہ اعلان جاری نہیں کیا ہے

 

سرکاری وغیر سرکاری مدارس کی ایک بڑی تعداد اور مختلف سرکاری محکمہ جات میں کام کر نے والے مسلم وغیر مسلم ملازمین اس اختیاری تعطیل سے ہر سال استفادہ کرتے ہیں اس تعطیل سے استفادہ کرنے والے ملازمین نے حکومت کی اس سرد مہری ‘ عدم توجہی ‘ اور عدم دلچسپی پر سخت ناراضگی ظاہر کی ہے اساتذہ برادری نے کہا کہ تعطیل کا اعلان نہ ہونے کے باعث ھفتہ 5- نومبر کو طلبا اور ان کے سر پرستوں کو واضح جواب نہ دیا جاسکا کہ پیر 7- نومبر کو اختیاری تعطیل ہوگی بھی یا نہیں –

متعلقہ خبریں

Back to top button