جنرل نیوز

نظام آباد ٹی این جی اووز یونین کے زیر اہتمام دعوت افطار کا انعقاد سرکردہ شخصیتوں کی شرکت

دعوت افطار قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال

نظام آباد 18/ اپریل (اردو لیکس ) نظام آباد ضلع ٹی ین جی اووز یونین کے زیر اہتمام ین جی اووز صدر ضلع ٹی این جی اووز یونین آلو کا کشن کی صدارت میں منعقدہ بھون نظام آباد میں دعوت افطار و طعام کا نظم کیا گیا ،

 

اس پروگرام میں ضلع پریشد چیرمین ڈی و ٹھل راؤ ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر سابقہ تلنگانہ ریڈ کو چیر مین ا یس اے علیم صدر ضلع مجلس محمد شکیل احمد فاضل، صدر ضلع اقلیتی سل بی آریس نوید اقبال ، صدر ضلع جمعیت العلماء حافظ لیئق خان، صدر ضلع یم آرپی یف خواجہ معین الدین، ٹی یس میسا صدر انور رفیقی ورکنگ صدر سراج الدین نائب صدر توصیف احمد رنجل یم پی ڈی او غوث الدین ، سیئنر جر نلسٹ احمد علی خان، محمد یوسف الدین خان ، محمد انور خان ، سید عثمان علی سیدیاسین علی، ایم اے صمد ، بی آریس قائدین سمیر احمد، اختر احمد خان انچارج کارپوریٹر میر پرویز علی ،کو آپشن ممبر ارشد پاشاہ کے علاوہ یونین قائدین ضلع سکریٹری شیکھر، جعفر حسین ، ذاکر حسین عتیق احمد، نارائین ریڈی، وینکٹیشور لو سرنیواس اس اور کثیر تعداد ملازمین اور روزہ داروں نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر صدر ضلع جمعیت العلماء حافظ لئیق خان نے دُعا کی اور نماز مغرب پڑھائی ضلع پریشد چیر من و ٹھل راؤ، ایڈیشنل کلکٹر چندر شیکھر صدر ضلع ٹی بن جی اووز یونین آلو کا کشن نے کہا کہ دعوت افطار کے ذریعہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دینے اور آپسی بھائی چارگی باہمی اتحاد پیدا کرنا اہم مقصد ہے. ماہ مقدس رمضان المبارک میں خصوصی عبادتوں و دعاؤں کی جاتی ہیں ملک و ریاست کی ترقی امن و امان کی برقراری کے ساتھ ساتھ گنگا جمنی تہذیب کی روایات کے تحت قومی یکجہتی کی فضا کو پروان چڑھانا ہے ۔

 

ٹی این جی اوور یونین ہر سال مسلمانوں کیلئے دعوت افطار کا اہتمام کرتے ہوئے بہترین نظیر قائم کی ہے قابل ستائیش اقدام ہے۔ یونین قائدین نے مہمانوں کو مہ روما اور ٹوپی پہنا کر خیر مقدم کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button