نیشنل

کانگریس کے صدر منتخب ہونے پر ملکارجن کھرگے کو انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفسیر قادر محی الدین نے مبارکباد دی

چنئی۔(پریس ریلیز)۔انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی صدر پروفیسر کے ایم قادر محی الدین نے انڈین نیشنل کانگریس کے نو منتخب صدر شری ملکا ارجن کھارگے کو مکتوب کے ذریعے ان کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے اپنے مبارکباد ی پیغام میں کہا ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس کے نئے صدر منتخب ہونے پر میں آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کے انتخاب سے مجھے بے پناہ خوشی ہوئی ہے۔ آپ نے ایک نازک موڑ پر ملک کی قدیم ترین اور عظیم پارٹی کی ذمہ داری سنبھالی ہے کیونکہ ہم سب ہندوستان کے سیکولر اور جامع اقدارکے تحفظ کیلئے لیے لڑ رہے ہیں۔ میں آپ کو انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کی حیثیت سے کامیاب مدت کیلئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button