جنرل نیوز

صحافیوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عادل آباد میں ٹی ڈبلیو جے ایف کی دستخطی مہم

عادل آباد۔18/اپریل (اردو لیکس)تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (TWJF) کے ضلع صدر میڈاپٹلہ سریش اور جنرل سکریٹری شیخ معز نے مطالبہ کیا کہ حکومت سماج کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے صحافیوں کو فوری طور پر مکانات مختص کرے۔ تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (TWJF) ریاستی کمیٹی کی ہدایت پر منگل کے روز ضلع مستقر کے کلکٹریٹ کے سامنے صحافیوں کے مختلف مسائل کی یکسوئی کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجاً دستخطی مہم پروگرام شروع کیا گیا۔

 

اس موقع پر مختلف اخبارات،رسائل اور چینلز میں کام کرنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دستخط کرکے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری نے کہا کہ صحافی کئی سالوں سے کرائے کے مکان میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت پہلے ہی گھر کے پلاٹ الاٹ کرنے کا وعدہ کر چکی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تعصب کا مظاہرہ کیے بغیر تمام مستحق صحافیوں کو پلاٹس دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (TWJF) کے زیراہتمام قدم قدم پر تحریک چلائی جائے گی۔

 

اس موقع پر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جنرل سیکریٹری خضر احمد یافعی،عصمت علی،عمیم شریف،اشفاق،ضلع میڈیا کیمرہ مین ایسوسی ایشن کے ضلع صدر گنتا ونود،دتاتری، مشیر،الیکٹرانک میڈیا ٹاؤن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر راجیش،اسوسی ایشن کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رودا دیوی داس،نائب صدر ایم۔رفیع، صحافی دیویندر،نریش،سدھاکر،کرن،سبھاش،گوپی، ابھیلاش،گنیش ریڈی،راجنا،نوین،غذری سری کانت، مہیش،اشوک کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button