نیشنل

حیدرآباد میں شیر خوار بچوں کو فروخت کرنے والی ٹولی کا پردہ فاش

حیدرآباد۔ حیدرآباد کی رچہ کنڈہ پولیس نے چھوٹے بچوں کو فروخت کرنے والی بین ریاستی ٹولی کا پردہ فاش کیا ہے۔ یہ کاروائی میر پیٹ پولیس نے انجام دی۔ کمشنر پولیس ترون جوشی نے آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ

 

حال ہی میں میڈی پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں شیر خوار بچی کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔آر ایم پی ڈاکٹر شوبھا رانی نے ساڑھےچار لاکھ روپے میں اس بچی کو فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں شوبھا رانی کے علاوہ دیگر دو ملزمین کو گرفتار کیا تھا واقعہ کی تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ جملہ 11 بچوں کو اس ٹولی نے فروخت کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ریکٹ میں شامل ایجنٹس سب ایجنٹس جملہ آٹھ افراد کی گرفتاری عمل میں آئی جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

 

یہ ٹولی لاولد جوڑوں کو بچے فروخت کیا کرتی تھی۔ ملزمین دہلی،پونے سے بچوں کو لا کر فروخت کیا کرتے تھے۔ یہ ٹولی 50 ہزار روپے میں بچوں کو خرید کر انہیں ایک لاکھ 80 ہزار سے لے کر پانچ لاکھ 50 ہزار روپے تک فروخت کیا کرتی تھی۔ مفرور ملزمین کو پولیس تلاش‌کررہی ہے جنکا تعلق دہلی سے بتایا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button