تلنگانہ

ورلڈ یوتھ آرچری چمپئن شپ، تنیپارتھی چِکیتاکو طلائی تمغہ کے حصول پر کویتا کی مبارکباد

تلنگانہ کے ضلع پداپلی سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت کھلاڑی تنپرتھی چِکیتا نے ورلڈ یوتھ آرچری چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر ملک و ریاست کا نام روشن کیا۔ تنیپرتھی کی اس تاریخی کامیابی پر بی آر ایس قائد و ایم ایل سی کویتا نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چِکیتا نے نہ صرف ہندوستان بلکہ تلنگانہ کا وقار بھی عالمی سطح پر بڑھایا ہے۔ کویتا نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعہ ملک اور ریاست کو مزید اعزازات دلائیں گی۔

 

صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے ورلڈ یوتھ آرچری چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی تلنگانہ کی باصلاحیت کھلاڑی Taniparthi Chikitha تنیپارتھی چِکیتا کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پیام میں کہا کہ چِکِیتا نے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نہ صرف ہندوستان کا وقار بڑھایا ہے بلکہ ریاست تلنگانہ کی عزت کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

 

چِکیتا، ضلع پداپلی سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے عالمی سطح کے مقابلوں میں ملک کے لئے پہلا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی اس کامیابی نے ریاست اور ملک کی بیٹیوں کے لئے حوصلہ افزائی اور ترغیب کا ایک نیا در کھول دیا ہے۔ کویتا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی چِکیتا اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعہ مزید کامیابیاں حاصل کریں گی اور ریاست تلنگانہ کے ساتھ ساتھ ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button