نیشنل

32 ہزار ہندوستانی عازمین کو جدہ ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ تک ہائی اسپیڈ ٹرین میں پہنچانے کے انتظامات

جدہ _ 26 مئی ( عرفان محمد) جاریہ حج سیزن میں پہلی بار ہندوستانی حاجیوں کو جدہ ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ تک ہائی سپیڈ ٹرین سے لے کر جا رہے ہیں روایتی طور پر تمام حاجیوں کو جو جدہ ایرپورٹ پر پہنچتے ہیں، سعودی حکام کی طرف سے فراہم کردہ بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ جاتے ہیں۔ اس سال قونصلیٹ جنرل آف انڈیا جدہ نے متعلقہ سعودی حکام کے ساتھ مل کر کچھ ہندوستانی حاجیوں کے لیے جدہ ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ تک ہائی اسپیڈ حرمین ٹرین کے  خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

 

تقریباً 32000 حاجی اس خصوصی سروس کو استعمال کر سکیں گے۔ اس سے ان کا سفر بہت آرام دہ ہو جائے گا اور جدہ سے مکہ مکرمہ کے سفر کا وقت آدھا کم ہو جائے گا۔ ٹرین کی سب سے زیادہ رفتار تقریباً 300 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

 

اس تاریخی لمحے کے موقع پر ہندوستانی سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خان اور قونصل جنرل محمد شاہد عالم نے 26 مئی کو ہندوستانی حاجیوں کو ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے جدہ ایرپورٹ سے مکہ مکرمہ پہنچایا۔ ان کے ساتھ سعودی عرب ریلوے کے نائب صدر بھی تھے۔ , انجینر الحربی اور وزارت حج اور وزارت ٹرانسپورٹ کے دیگر افسران۔ حاجی ممبئی سے سعودیہ ایئر کی فلائٹ پر پہنچے تھے۔سعودی عرب کے لیے بھی جدہ ایئرپورٹ سے حاجیوں کو ٹرین کے ذریعے مکہ مکرمہ پہنچانے کا یہ پہلا تجربہ ہے۔

 

ہر سال ہندوستانی حکام حج کو زیادہ آرام دہ اور پریشانی سے پاک بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔اس سال ہندوستان سے 175000 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ ان میں سے 140000 حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے آرہے  ہیں

 

سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر ڈاکٹر سہیل عجاز خان نے کہا کہ یہ نہ صرف ہندوستانی عازمین کے لیے پہلا بلکہ سعودی حکام کے لیے ایک افتتاحی تجربہ ہے جس میں حاجیوں کو ٹرین کے ذریعے جدہ ایرپورٹ سے مکہ تک براہ راست پہنچایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button