جنرل نیوز

سارہ فاؤنڈیشن نظام آباد کے عہدیداروں نے جسمانی معذورین کے ساتھ منائی عید کی خوشیاں

نظام آباد 24/اپریل(اردو لیکس)سارہ فاؤنڈیشن نظام آباد کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر ذہنی و جسمانی طور پر معذور ین ، کمسن بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے مقصد سے صابر حسین صدر فاؤنڈیشن کی قیادت میں ڈاکٹر محمد عاصم فیزو تھراپسٹ، محمد اکرم، مجاہد نے شہر نظام آباد کے مختلف علاقوں جن میں احمد پورہ کالونی مکہ مسجد، مجاہد نگر ، دھرم‌پوری ہلز، اسد بابا نگر میں دورہ کرتے ہوئے ذہنی و جسمانی طور پر معذورین بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی

 

جس کے باعث ان بچوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی اور ان نونہال بچوں میں عیدی کی رقم بھی اعانت کی صابر حسین و ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے جسمانی طور معذورین کی ضرورت کے مطابق ان کی رہنمائی و مدد کی جارہی ہے رمضان المبارک کے دوران ان معذورین میں (100) راشن کٹس کی تقسیم عمل لائی گئی انہوں نے سماج کے افراد سے خواہش کی کہ وہ جسمانی طور پر معذورین کو نظر انداز نہ کریں اس لئے کہ وہ بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے صابر حسین ،ڈاکٹر عاصم نے اقطاع عالم کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button