این آر آئی

عید گاہ اسلامک سنٹر آف نیو انگلینڈ شارون ٹاؤن بوسٹن میں نماز عید الفطر کا اہتمام پانچ ہزار سے زائد فرزندان توحید نے نماز ادا کی عبداللہ کوثر نے دی عید کی مبارکباد  

امریکہ بوسٹن سٹی 24/ اپریل (اردو لیکس) جناب عبداللہ کوثر این آر آئی حال مقیم امریکہ کی اطلاع کہ بموجب امریکہ میں موجود تارکین وطن کی جانب سے نماز عید الفطر کے موقع پر عید گاہ اسلامک سنٹر آف نیو انگلینڈ شارون ٹاؤن بوسٹن میں امام و خطیب عبد الرحمن نے نماز عید بڑھائی اور خطبہ دیا اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہ صیام میں امت مسلمہ کی جانب سے انجام دی گئی عبادات کے سلسلے کو تا حیات زندگی اس پر عمل آوری کرنے کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں قرآن کریم کا نزول ہوا اور یہ ماہ مبارک تربیت فراہم کرتا ہے

 

تاکہ نیک صالح اعمال کو زندگی بھر اپنایا جاسکیں اسلامک سنٹر پر پانچ ہزار سے زائد فرزندان توحید نے نماز عید الفطر ادا کی نماز عید الفطر کے موقع پر اسلامک سنٹر کمیٹی کے ذمہ دار وں جن میں قابل ذکر احمد یعقوب ، عبداللہ کوثر، ادریس،شاکر، احمد صالح، شامل ہیں انتطامات میں حصہ لیا اسلامک سنٹر کی جانب سے بعد نماز عید فرزندان توحید کے لئے مٹھائی ، جوس، چائے ،کافی کے ساتھ ضیافت کا نظم کیا گیا جس تمام نے استفادہ حاصل کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوتے ہوئے عید سعید کی مبارکباد پیش کی اسلامک سنٹر پر ادا کی گئی

 

نماز عید الفطر کا امریکی میڈیا نے بھی خصوصی طور کوریج کیا نماز عید کے موقع پر نمازوں کے لئے والینٹرس کی جانب سے کار پارکنگ کے لئے خدمات انجام دے جانے پر اسلامک سنٹر کے ذمہ داروں نے والینٹرس سے اظہار تشکر کیا علاوہ ازیں احمد یعقوب،عبداللہ کوثر، ادریس، شاکر، احمد صالح, نے اقطاع عالم کے مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی اللہ ربّ العزت ماہ صیام میں کی گئی تمام عبادات و شرف قبولیت بخشے اور اس کے بدلے امت مسلمہ کی مغفرت فرمائے آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button