جنرل نیوز

عادل آباد شہر میں ڈبل بیڈروم اسکیم کے لئے اہل درخواست گزاروں کی فہرست جاری

عادل آباد۔24/اپریل(اردو لیکس)عادل آباد میونسپل کمشنر اے شیلجہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت کی اسکیم ڈبل بیڈروم عادل آباد میونسپل کارپوریشن کے تحت حکومت کے ذریعہ تعمیر کردہ ڈبل بیڈروم مکانات(2BHK)کے لئے عادل آباد ٹاؤن کے مستحقین کی جانب سے کل 9486 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان درخواست دہندگان کی تفصیلات کی فیلڈ لیول انکوائری کے بعد 3179 درخواست دہندگان کی شناخت اہل استفادہ کنندگان کے طور پر کی گئی اور بقیہ 6307 درخواست دہندگان کو نااہل اور مسترد کردیا گیا ہے۔میونسپل کمشنر شیلجہ نے اپنے صحافتی بیان میں مزید بتایا کہ اہل اور نااہل تفصیلات کی یہ فہرست منڈل ریوینیو آفیسر نے لی ہے۔اور عادل آباد میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے نوٹس بورڈ پر لگائی گئی ہے۔انہوں نے شہریان عادل آباد سے اس سلسلہ میں اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اعتراضات ہوں تو متعلقہ حکام سے اندرون دو یوم شکایت درج کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button