تلنگانہ

نظام آباد میں محمد علی شبیر کی تائید میں بھوپیش بھگیل اور وجئے شانتی کی انتخابی مہم

چھتیس گڑھ و کرناٹک کی طرز پر تلنگانہ میں کانگریس پارٹی 6 عوامی گارنٹی پر عمل کرے گی. بھوپیش بھگیل.

سینکڑوں کرپشن و گھوٹالو میں ملوث کے سی آر کی حکومت کو اکھاڑ پھینکیں. وجیے شانتی.

 

نظام آباد میں کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ عام سے سینئر پارٹی قائدین کا عوام سے خطاب.

نظام آباد. 27/نومبر (اردو لیکس) کانگریس پارٹی اربن امیدوار محمد علی شبیر کے انتخابی جلسہ عام میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بھگیل نے شرکت کرتے ہوئے عوام کو مخاطب کیا. انھوں نے کہا کہ جس طرح کانگریس پارٹی نے کامیابی کے ساتھ چھتیس گڑھ اور کرناٹک میں ریاست کے تمام طبقات بشمول اقلیتوں کی فلاح و بہود اور مثالی ترقی کیلئے 5 گارنٹی پر عمل کررہی ہے. تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کی حکومت بنے پر ریاست کی عوام کیلئے 6 گارنٹی کے علاوہ سینکڑوں ترقیاتی اقدامات و منصوبوں پر عمل کرنے کا وعدہ پورا کرے گی. انھوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت و چیف منسٹر کے چندر شھیکر راو نے کانگریس پارٹی کے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے مقصد کو یکسر فراموش کرتے ہوئے اسے پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئے لیکن دس سال کے دوران کے سی آر نے خود اور اپنے افراد خاندان کو ہزاروں کروڑ کا مالک ضرور بنادیا. انھوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کے سی آر اور انکے افراد خاندان نے ہر پراجیکٹس میں اسکامس اور گھوٹالے کے ذریعے کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کرتے ہوئے سرکاری خزانے کو لوٹا اور ریاست کی عوام کے پیسے کا بیجا استعمال کیا. ایسے عوام دشمن حکومت اور چیف منسٹر کو اقتدار میں باقی رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے. سینئر لیڈر کانگریس وجیے شانتی نے اپنے خطاب کے ذریعے عوام پر زور دیا کہ کانگریس پارٹی و چیئر پرسن محترمہ سونیا گاندھی نے تلنگانہ کے تمام طبقات بشمول اقلیتوں کے حقوق کی بحالی اور عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے علیحدہ ریاست تلنگانہ کا فیصلہ کیا تھا. لیکن کے سی آر اور انکے افراد خاندان نے ریاست کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی. کے سی مرکز میں برسراقتدار بی جے پی حکومت ملک کی جائیداوں کو کارپوریٹ و تجارتی افراد کے ہاتھوں میں دے دیا. اور عوام کے ہاتھوں میں مہنگائی و بیروزگاری تھمادی دوسری جانب تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے ریاست کو گزشتہ 10 سالوں میں کرپشن کی نذر کردیا اور عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کے بجائے انھیں بیروزگار بنادیا ہے اب اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے. وجیے شانتی نے تلنگانہ بالخصوص نظام آباد کے تمام طبقات کی عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ترقی و عوام کی خوشحالی کیلئے کانگریس پارٹی کو اقتدار میں لانا ہوگا انھوں نے نظام آباد اربن سے کانگریس پارٹی امیدوار محمد علی شبیر کو متحدہ طور پر ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے. اربن امیدوار کانگریس محمد علی شبیر نے بھی اس انتخابی جلسہ سے خطاب کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی قومی یکجہتی اور تمام طبقات کی ترقی و خوش حالی پر یقین رکھتی ہے. نظام آباد کے عوام کی ترقی و خوش حالی کے لیے وہ نمایاں کردار ادا کریں گے اور انکی کامیابی کے ساتھ ہی چند ماہ کے دوران شہر کی ترقی و عوام کی خوشحالی کیلئے بنیادی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے. اس جلسہ عام کئی مہمان سینئر کانگریس پارٹی قائدین کے ہمراہ نائب صدر پی سی سی طاہر بن ہمدان. سابقہ فرسٹ مئیر ڈی سنجے. گڑگو گنگادھر. سٹی صدر کانگریس کیشو وینو. جاوید اکرم. این رتناکر. کانگریس کارپوریٹر گڑگو روہت. شیخ نور. و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button