جنرل نیوز

مدرسہ ام سلیم رضی اللہ عنہ للبنات نظام آباد کا آٹھواں عظیم الشان جلسہ عام

نظام آباد:28/ اپریل (اردو لیکس)محمد عتیق الرحمن ناظم مدرسہ ام سلیم رضی اللہ عنہ للبنات نظام آباد کے پریس نوٹ کے مطابق 30/ اپریل بروز اتوار شام 4بجے تا را ت 10 بجے تک مدرسہ ام سلیم ؓ اللہ عنہ للبنات نظام آباد نزد آمینہ فنکشن ہال مجاہدنگر نظام آباد میں مدرسہ کا آٹھواں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا جارہا ہے اس مدرسہ میں 225 طالبات زیر تعلیم ہیں۔ دیہاتوں میں دین کی کمی کی وجہ سے بہت ساری مسلم لڑکیاں ارتداد کا شکار ہورہی ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ان لڑکیوں کے ایمان اور عزت کی حفاظت کی جائے۔ اس ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بس کے ذریعہ دیہاتوں سے لڑکیوں کو لاکر قرآن و حدیث کی تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے تاکہ ہماری نسلوں کی حفاظت ہوسکے۔ا س اہم پروگرام میں فضیلتہ الشیخ ابوزید ضمیر حفظہ اللہ پونا، فضیلۃ الشیخ طہ سعید خالد مدنی حفظہ اللہ اڑیسہ، الشیخ ہارون خان محمدی (ممبئی)، الشیخ نثار عمری حفظہ اللہ حیدرآباد تشریف لارہے ہیں۔ آپ تمام سے گذارش کی جاتی ہے کہ بلاکسی تفریق مذہب و مسلک اپنے دوست احباب رشتہ داروں اور اہل وعیال کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔ خواتین کیلئے پردہ کا معقول انتظام رہیگا۔ ان نمبرات پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ 9000653539، 9533933206۔

متعلقہ خبریں

Back to top button