ایجوکیشن

ملک بھر میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے داخلہ امتحان کا کامیابی سے انعقاد

مفت سیول سرویسس کوچنگ کے لئےانٹرنس ٹسٹ ملک بھر میں 85 مراکز پر منعقد ہوا

حیدرآباد۔30 جولائی ۔ پریس نوٹ/سیول سرویسس 2024 – 2023 کی کوچنگ کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کا انٹرنس ٹسٹ،آج ملک بھر میں 85 مراکز پر منعقد ہوا۔ حیدرآباد میں قائم تین امتحانی مراکز ایم ایس جونئر کالج مانصاحب ٹینک، ایم ایس جونئرکالج شاہ علی بنڈہ اور ایم ایس جونئر کالج گرلز ملک پیٹ پر سیکڑوں طلبہ و طالبات نے امتحان میں شرکت کی ۔

 

 

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کےمنیجنگ ڈآئرکٹرانوراحمد نے ان مراکز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس ٹسٹ کے لئے ڈھائی ہزار خواہشمند طلبہ نے رجسٹریشن کروایا تھا ۔ جس میں سے اکثر طلبہ نے اس امتحان میں شرکت کی ۔ اس امتحان کے نتائج کا اعلان 12 اگسٹ کو کردیا جائے گا ۔اس کے بعد اگلہ مرحلہ انٹرویوز کا ہوگا اس کے لئے دو مراکز ہوں گے۔ شمالی ہند کے طلبہ کے لئے انٹرویو زنئی دہلی میں 19 اور 20 اگسٹ کو منعقد ہوں گے جب کہ جنوبی ہند کے طلبہ کے لئے انٹرویوز کاحیدرآباد میں 26 اور 27 اگسٹ کو اہتمام کیا جائے گا۔

 

 

 

 

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے مزیدکہا کہ انٹرنس امتحان اور اس کے بعد انٹرویوکے ذریعہ منتخب طلبہ کو ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی واقع حیدرآباد میں داخلہ دیا جائے گا جہاں ماہر اساتذہ کے ذریعہ مفت سیول سرویسس کوچنگ دی جائے گی ۔ جس میں مفت کوچنگ کے ساتھ ہی ساتھ لاجنگ اور بورڈنگ کا انتظام بھی مفت رہے گا۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی ایک جامع لائبریری، ہائی اسپیڈانٹرنیٹ ، ورزش کے لئےجم اور اسپورٹس کی سہولتوں سے آراستہ ہے۔

 

 

 

 

ملک بھر میں 85 مراکز پر کامیابی کے ساتھ ایم ایس آئی ایس اکیڈیمی کے انٹرنس امتحان کے کامیابی سے انعقاد پر انور احمد نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام مراکز کے ذمہ داران اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button