جنرل نیوز

مدرسہ انجمن اسلامیہ نظام آباد میں دینی و عصری تعلیم کا نظم داخلوں کا آغاز مفتی سعید اکبر کا بیان

نظام آباد /یکم مئی (اردو لیکس ) مدرسہ انجمن اسلامیہ‌ متصل جامع مسجد لائن گلی نظام آباد کا ایک قدیم دینی جو گزشتہ کئی سالوں سے دینی خدمات انجام دے رہا ہے مدرسہ ہذا میں داخلوں کا آغاز یکم مئ بمطابق 11 شوال المکرم سے عمل لایا جارہا ہے مولانا مفتی سعید اکبر سرپرست اعلیٰ مدرسہ انجمن اسلامیہ‌ نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا کہ اس مدرسہ میں دینی و عصری تعلیم کا نظم کیا گیا اس وقت مدرسہ میں مجموعی طور ( 35 ) طلباء زیر تعلیم ہیں جن کا تعلق شہر نظام آباد سے ہے ان طلباء میں ( 10) طلباء دار الاقامہ ہاسٹل میں ہیں باقی (25) غیر اقامتی ہیں اس مدرسہ میں دینیات ناظرہ قرآن ، انگریزی ،ریاضی، تیلگو کی تعلیم دی جاتی ہے دینی و عصری تعلیم کے لئے ماہر اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کی گئی ہے

 

ہاسٹل میں طلباء کی نگرانی کے لئے مربی و نگران کی خدمات حاصل کی گئی ہے مفتی سعید اکبر نے کہا کہ منڈلس اور دیہاتوں کے طلباء جو شہر کے کسی ہائی اسکول یا کالج میں زیر تعلیم ہیں وہ مدرسہ کے دینی و روحانی ماحول میں داخلہ حاصل کرتے ہوئے قیام وطعام اور تعلیم بالغان سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں دلچسپی رکھنے والے طلباء داخلوں کیلئے صبح 10بجے تا دوپہر 3بجے دن حافظ اسدبانعیم کے سیل نمبر 9000918717 پر مزید تفصیلات کے لئیے حاصل کی جاسکتی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button