جنرل نیوز

کھمم میں منعقدہ اجلاس عام بعنوان ” بدلتے حالات میں اہل ہند کی ذمداریاں ” سے مفتی فاروق مدنی صاحب کا خطاب

کھمم سے حافظ محمد جواد احمد

قوموں کا عروج و زوال اپنے ہی اعمال کی وجہ سے ہوتا ہے مسلمانوں کی بے راہ روی افسوس ناک مسلمان دنیا و آخرت میں ترقی کے منازل طے کرتا چھتے ہے تو اپنے زندگی کے اصول کو بدل کر شریعتِ مطہرہ پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار کھمم میں منعقدہ اجلاس عام بعنوان بدلتے حالات میں اہل ہند کی ذمداریاں سے مفتی فاروق مدنی صاحب کا خطاب کھمم کے آی ایم اے ہال میں منعقدہ اجلاس بعنوان بدلتے حالات میں اہل ہند کی ذمداریاں سے مہمان مقرر حضرت مفتی محمد فاروق صاحب مدنی استاذ حدیث و تفسیر جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا مہاراشٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوموں کا عروج و زوال اہل ایمان کے اعمال کے حساب سے ہوتا ہے

 

آج مسلم معاشرے بے راہ روی کی زندگی گزار رہا ہے موجودہ پرفتن دور میں مسلمانوں کو شریعت مطہرہ پر مکمل عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مفتی صاحب نے اپنے ولولہ انگیز خطاب کو جاری رکھتے ہوئے قرآن مجید کے حوالے سے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ایک بستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بستی والوں پر اللہ تعالیٰ کے طرف سے بیشمار نعمتیں عطا کی کہنا پینا بہترین لباس اور قوت فکریہ بھی عطاء کیا ان تمام نعمتوں کے باوجود اس بستی کے لوگوں نے اللہ کے عطاء کردہ نعمتوں سے ناشکری کی اللہ تعالیٰ نے اس بستی کے لوگوں کو مصیبتوں اور عذاب میں مبتلا کیا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ھم اللہ کی نعمتوں پر ہر وقت شکر ادا کریں آج مسلم معاشرے اپنے اوقات کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے زندگی میں بھی تبدیلی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج مسلم معاشرے میں فضول خرچی کھانے پینے میں خلاف سنت آج قوم کے مسلم نوجوان رات کا کھانا دیر رات 12 اور 1 بجے کہتے ہیں جس کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہورہے ہے سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل کرنے میں دنیا و آخرت کی کامیابی ہے

آج مسلم معاشرے میں دیر رات جاگنے کی عادت ہوچکی جس کی وجہ سے آج کا مسلم نوجوان ظہر کے وقت بیدار ہوتا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس امت کو صبح کے وقت میں برکت کی دعا دی اور ہمارا معاشرہ صبح کے وقت سوتا ہے مفتی صاحب نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات کو بدل سے پہلے اپنے زندگی کے اوقات کو بدلنا ہوگا اللہ کی نصرت اور مدد کا وعدہ متقیوں کے ساتھ ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں رسولوں کو مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ اے رسولوں پاک اور حلال چیزوں کو کھوں اور پیوں اور پھر اعمال صالحہ کرو تب عبادتوں میں روحانیت پیدا ہوگی مفتی صاحب نے سامعین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ھم اپنے لیف اسٹیل کو بدل کر مکمل شریعت مطہرہ پر عمل پیرا ہو تب جاکر ملک کے حالات سازگار ہوتے ہے آج مسلم نوجوان اپنے قوت کو نشیلی چیزوں کے ذریعے ختم کررہے ہے آج مسلم نوجوانوں کا محکمہ پولیس اور سیول سروسیز میں نئے کے برابر تناسب ہے مسلم نوجوان راتوں رات اپنے وقت کو موبائل فون پر گزار رہا ہے

 

اور اغیار کے بچے تعلیمی میدان میں پروان چڑکر کلیدی عہدوں پر فائز ہورہے ہے آج مسلم نوجوان بھی اپنے صلاحیتوں کا صحیح استعمال کرتے ہوئے قوم و ملت کی خدمت کرسکتے ہے سرپرستوں پر بھی مفتی صاحب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کی دینی نہج پر تربیت کرتے ہوئے اعلی سے اعلی تعلیم حاصل کروائے اس موقع پر مولانا سعید احمد قاسمی صدر جمعیت العلماء کھمم نے بھی خطاب کیا

 

حافظ محمد جواد احمد کے قرات کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا مولا ذبیح اللہ قاسمی اور مفتی سلمان قاسمی نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی اسٹیج پر مولانا عبدالستار صاحب قاسمی مولانا عبد الغنی رشادی مفتی احمد اشاعتی مفتی شجاع الدین اشاعتی مولانا صابر اشاعتی موجود تھے اجلاس میں عوام کی کثیر تعداد شریک تھی مفتی فاروق صاحب مدنی کے دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا داعی اجلاس حافظ محمد جواد احمد نے کلمات تشکر اداکیے

متعلقہ خبریں

Back to top button