نیشنل

شراب معاملہ میں رکن کونسل کویتا سے پوچھ تاچھ جاری _ شام کے وقت ڈاکٹروں اور وکلاء کی ٹیموں کے ای ڈی کے دفتر میں داخل ہونے پر بی آر ایس کیڈر میں تشویش

نئی دہلی _ 30 مارچ ( اردولیکس) دہلی شراب معاملہ میں میں ای ڈی کے دفتر میں ایم ایل سی کویتا کو صبح سے تحقیقات کا سامنا ہے۔ شام کے وقت، کویتا کی جانب سے دو ڈاکٹروں کے ساتھ تین وکلاء دفتر میں داخل ہوئے جس سے بی آر ایس پارٹی قائدین میں اچانک تشویش پیدا ہو گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ شام 6 بجے آدھے گھنٹے کے وقفے کے اندر دو ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ای ڈی کے دفتر  میں داخل ہوئی ۔ 30 منٹ بعد ڈاکٹروں کی ٹیم روانہ ہوگئی۔ ان میں سے ایک خاتون ڈاکٹر بھی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں اور وکلاء کو طلب کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button