جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کا ایک اجلاس _ 20 مئی کو دوسرا حج تربیتی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ

نارائن پیٹ: 14 مئی (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کا ایک اجلاس آج اردو بھون نارائن پیٹ میں منعقد ہوا۔ جسکی صدارت سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی باباؒ نے کی۔ اجلاس کا آغاز مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہؒ کولم پلی کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر اجلاس میں یہ طئے پایا کہ 20 مئی 2023 بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا 3 بجے دن میٹرو فنکشن ہال نارائن پیٹ میں نارائن پیٹ ضلع کا دوسرا تربیتی حج کیمپ منعقد ہوگا۔

 

جس میں حیدر آباد سے وابستہ علماء شرکت کرتے ہوئے دوسرے تربیتی حج کیمپ سے مخاطب فرمائیں گے۔ اس موقع پر مقامی علماء کے خطابات بھی ہوں گے۔ نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کے ذمہ داران نے اس سال حج کے لئے جانے والے تمام عازمین حج اور عمرہ جانے والے خواہشمند حضرات سے پرخلوص گزارش کی ہے کہ اس دوسرے تربیتی حج کیمپ میں شرکت کریں۔

 

اس اجلاس میں نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کے ذمہ داران امیرالدین ایڈوکیٹ کونسلر صدر حج سوسائٹی’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ خلیل احمد تاج’ مجاہد صدیقی’ عبدالقدیر منڈاسگھر’ ریاض الدین رنگریز’ محمد تقی چاند’ محمد غوث ٹنگسال’ مولانا شفاعت علی’ سرفراز حسین انصاری’ محمد نظیم موسی’ محمد غوث چاند’ تقی خرادی’ محمد عظیم مڑکی’ ودیگر موجود تھے۔ اجلاس کا اختتام مولانا سید احمد حسینی اشرفی کی دعا پر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button