نیشنل

شردھا واکر کے 35 ٹکڑے نہیں دیکھے، صرف ایک بار فریج دیکھ لیا ہوتا۔سوارا بھاسکر کی مسلم نوجوان سے شادی پر سادھوی پراچی کا طنز

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے حال ہی میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر فہد احمد کے ساتھ کورٹ میرج کی ہے جس کی جانکی اداکارہ نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو دی۔ اداکارہ کی شادی کے بعد تمام مشہور شخصیات نے انہیں مبارکباد دی ہے جن میں کنگنا رناوت کا نام بھی شامل ہے۔

وہیں کچھ لوگ اداکارہ کی شادی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ سوارا بھاسکر کو ان کی اپنی پرانی ٹویٹ پر ٹرول کیا جا رہا ہے، جس میں اداکارہ نے فہد احمد کو اپنا بھائی کہا تھا۔ادھر وشو ہندو پریشد کی لیڈر سادھوی پراچی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ وی ایچ پی لیڈر کا کہنا ہے کہ شاید سوارا بھاسکر نے شردھا واکر کے 35 ٹکڑے نہیں دیکھے تھے۔

دراصل سادھوی پراچی حال ہی میں بریلی پہنچی تھی جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوارا بھاسکر کو نشانہ بنایا۔ سادھوی پراچی نے کہا کہ سوارا پہلے ہی ہندو مخالف بیانات دیتی رہی ہیں۔ اب اس نے فہد احمد سے شادی کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہندو مخالف ہیں شاید انہوں نے فریج اور سوٹ کیس میں رکھے شردھا کی لاش کے ٹکڑے نہیں دیکھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button