ایجوکیشن

گورنمنٹ جونیر کالج فارگرلز حسینی علم دیوڑھی خورشید جاہ انٹر میڈیٹ سال اول ودوم اردو اور انگلش میڈیم کے شاندار نتائج

حیدرآباد 4 مئی (محمد حسام الدین ریاض ) جناب سید عبدالحمید پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج فارگرلزحُسینی علم احاطہ دیوڑھی خورشید جاہ شاہ گنج اردو اور انگلش میڈیم۔ نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سال اول کا نتیجہ 63 فیصد اور سال دوم کا نتیجہ 67 فیصد رہا جنرل اینڈ ووکیشنل فرسٹ ایر میں 847 کے منجملہ533 طالبات نے کامیابی حاصل کی

 

نتیجہ کا فیصد 63 رہا اسی طرح جنرل اور ووکیشنل سال دوم میں 849 طالبات کے منجملہ 570 طالبات نے کامیابی حاصل کی اس طرح نتیجہ کا فیصد 67 رہاپرنسپل جناب سید عبدالحمید کریمنگری نے مزید بتایا کہ سال اول کی طالبہ دانیا جاوید( بی پی سی ـ انگلش میڈیم ) ساکن میر جملہ تالاب کٹہ حیدرآباد نے 440 میں سے 431 نشانات حاصل کئے ان کے والد ( فون 9182763766) فرنیچرکی دکان پر ملازم ہیں ان کے بڑے بھائی اویناش کالج ایل بی نگر میں CA فائنل میں ہیں دانیہ جاوید نے گورنمنٹ ہائی اسکول سلطان شاہی ( چارمینار منڈل )سے دہم کے امتحان میں شرکت کی تھی

 

اور 9GPA حاصل کیا تھا پرنسپل نے بتایا کہ سال دوم میں رخسار مہک ( بی پی سی – انگلش میڈیم ) نے 1000نشانات میں سے 965 نشانات حاصل کرتے ہوۓ ریکارڈ قائم کیا ووکیشنل سال اول میں سونم نبی کے بتیجہ کافیصد97 رہا جو ایک ریکارڈ ہے انہوں نے 484نشانات حاصل کئیے اسی طرح ووکیشنل سال دوم میں افشاں غوث کےنتیجہ کا فیصد 97 رہا انہوں نے 966 نشانات حاصل کئے پرنسپل اور اسٹاف نے کامیابی حاصل کرنے والی طالبات اور ان کے سرپرستوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوۓ ناکام طالبات کو مایوس نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوۓ ہمت نہ ہارنے پر زور دیا اور طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ سپلمنٹری امتحان میں شرکت کی تیاری ابھی سے ہی شروع کردیں اور آخری تاریخ کا انتظار کئیے بغیر جلد سے جلد سپلمنٹری امتحان کی فیس داخل کردیں

 

پرنسپل نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ جونیر کالج فارگرلز حسینی علم میں طالبات کو مرکزی اور ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے اسکالر شپ بھی دئیے جاتے ہیں اس کے علاوہ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈ کی جانب سے 500 طالبات کو فی کس ایک وقت کے لئے 8تا 10 ہزار روپے تعلیمی امداد دیجاتی ہے حکومت کی جانب سے طالبات کو کتابیں مفت دیجاتی ہیں داخلے مکمل مفت دئیے جاتے ہیں انفرادی بیت الخلا کی سہولت ہے تمام جماعتوًں میں مضمون واری ماہر لکچررس کی سہولت ہے لائبریری اور کمپیوٹر لیاب کی سہولت ہے

 

کالج کے اوقات 45-9 بجے صبح تا30-4 بجے شام ہیں طالبات کو بس پاس کی بھی سہولت ہے 9951035865پر ربط ہیدا کیا جا سکتا ہے نئے داخلوں کے رجسٹریشن کے لئیے روزانہ صبح 10تا 5 بجے شام ربط پیدا کیا نا سکتاہے

متعلقہ خبریں

Back to top button