ایجوکیشن
نرمل کے ہونہار طالبعلم محمد عرفات احمد کی دسویں جماعت میں شاندار کامیابی

نرمل ۔ جناب آصف احمد انجینئر کے فرزند محمد عرفات احمد عرف ازیان نے دسویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 537 نشانات حاصل کیے اور +A گریڈ کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی۔
اس کامیابی پر ارکانِ خاندان، عزیز و اقاریب اور دوست احباب اور رشتے داروں نے ہونہار طالب علم کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محمد عرفات کی اس تعلیمی کارکردگی کو اہلِ نرمل نے بھی سراہا اور انھیں نئی نسل کے لیے ایک مثالی نمونہ قرار دیا۔
ادارہ اردو لیکس کی جانب سے محمد عرفات احمد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور دعا کی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں آئندہ زندگی میں بھی ایسی ہی کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں علم و ہنر کے میدان میں بلند مقام عطا کرے۔