نیشنل

صدر جمہوریہ ہند دروپدی نے دی میلاد النبؑی کی مبارکباد _ اردو میں ٹویٹ

نئی دہلی، 9 اکتوبر (اردولیکس) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیغمبر اسلام محمد (ص) کے یوم پیدائش میلاد النبی کے مبارک موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔اردو زبان میں ایک ٹویٹ میں محترمہ مرمو نے کہا کہ پیغمبر اسلام محمد (ص) کے یوم پیدائش ، میلادالنبی کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطنوں بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبار کباد پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ آج ہم سب پیغمبر (ص) کی سیرت سے تحریک لے کر باہمی ہم آہنگی کے ساتھ ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کا عزم کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button