تلنگانہ

مسلم تحفظات کو 4 فیصد سے 12 فیصد کردینے بیرسٹر اویسی کا چندرشیکھرراو حکومت سے مطالبہ

حیدرآباد۔ 23ستمبر (اردولیکس)صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی  نے چیف منسٹر  چندرشیکھرراو سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلم تحفظات کی شرح کو 4 فیصد سے اضافہ کرکے 12 فیصد کیا جائے۔ بیرسٹر اویسی  نے آج دارلسلام میں سرکاری اردو میڈیم مدارس کے طلباء و طالبات کو تعلیمی امداد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں مسلمانوں کی پسماندگی کی سدھیر کمیشن کی تفصیلی رپورٹ آئینہ دار ہے۔

 

اس رپورٹ کی بنیاد پر تلنگانہ بی سی کمیشن نے بھی سفارش کی ہے کہ مسلمانوں کو تحفظات 9 تا 12 فیصد دیئے جاسکتے ہیں۔ تلنگانہ کے مسلمانوں کی پسماندگی کے اعتبار سے 4 فیصد تحفظات مسلمانوں کے لئے ناکافی ہیں۔ اس لئے مسلم تحفظات کی شرح کو 4 فیصد سے اضافہ کرکے 12 فیصد کیا جائے۔رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو سے یہ بھی  مطالبہ کیا کہ تلنگانہ میں مسلمانوں کے 4 فیصد تحفظات کی برقراری کے لئے سپریم کورٹ میں بہترین لیگل ٹیم کے ذریعہ پیروی کی جائے

متعلقہ خبریں

Back to top button