تلنگانہ

نظام آباد کیلئے ایک اور فخر کا موقع …… سید مسعود الدین کے فرزندان وحید مسعود سید اور محمد مسعود سید شوٹنگ چمپئن شپ میں نیشنل کیلئے کوالیفائی 

نظام آباد:23/ ستمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر کا نام اسپورٹس کے شعبہ میں دنیا بھر میں مشہور ہوتا جارہا ہے باکسنگ کے شعبہ میں نکہت زرین اور حسام الدین نے نظام آباد کا نام ساری دنیا میں مشہور کیا ہے اسپورٹس کے شعبہ میں کئی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نام روشن کررہے ہیں ان میں مزید دو ابھرتے ہوئے اسٹارس کا نام شامل ہونے جارہا ہے۔حیدرآباد شہر کے مشہور و معروف سینئر رائفل شوٹنگ کوچ احمد عبدالحق خان کے شاگرد سید مسعود الدین شوٹر (این آر آئی) کے بڑے فرزند وحید مسعود سید اور چھوٹے فرزند محمد مسعود سید نے 19تا 24/ ستمبر2022ء تملناڈو کے ٹراچی شہر میں منعقدہ 13 ویں ساؤتھ زون شوٹنگ چمپئن شپ (رائفل ایونٹ) میں شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلو ں کیلئے کوالیفائی ہوچکے ہیں۔

 

وحید مسعود سید نے شوٹنگ چمپئن شپ کے مقابلہ میں 600 کے منجملہ 571 نشانات حاصل کئے جبکہ محمد مسعود سید نے 600 کے منجملہ 569 نشانات حاصل کرتے ہوئے آئندہ ماہ اکتوبر میں منعقد ہونے والے نیشنل چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی ہوچکے ہیں۔ قبل ازیں سید مسعود الدین لائسنس یافتہ شوٹر (این آر آئی) کے فرزند وحید مسعود سید اور محمد مسعود سید نے یکم / جولائی تا 7/ جولائی 2022 ء گچی باؤلی حیدرآباد میں منعقدہ VIII تلنگانہ اسٹیٹ شوٹنگ چمپئن شپ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کوالیفائی ہونے پر انہیں چینائی میں منعقدہ مقابلوں میں شرکت کا موقع حاصل ہوا۔ چینائی میں منعقدہ مقابلوں میں بھی ان دونوں شوٹرس نے شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل کیلئے کوالیفائی ہونے پر ان کے والد سید مسعود الدین نے اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ قومی سطح پر منعقد ہونے والے شوٹنگ چمپئن مقابلوں میں ان کے دونوں فرزند شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اولمپک کیلئے کوالیفائی ہوں گے انشاء اللہ۔ سید مسعود الدین لائسنس یافتہ شوٹر کے بڑے فرزند وحید مسعود سید نے فروری 2020 ء میں منعقدہ ساؤتھ زون مقابلوں میں بھی میڈل حاصل کیا تھا

 

وحید مسعود سید نے نالج پارک سے ایس ایس سی کی تکمیل کی جبکہ گری میری کالج حیدرآباد سے بی بی ای اور ارورا کالج حیدرآباد سے ایم بی اے کی تکمیل کرچکے ہیں۔ محمد مسعود سید نے کاکتیہ ہائی اسکول سے ایس ایس سی کی تکمیل کی ہے۔ لائسنس یافتہ شوٹر سید مسعود الدین نے بتایا کہ شوٹنگ چمپئن شپ کے مقابلوں میں ہندوستان بھرسے سینکڑوں امیدوار حصہ لیتے ہیں امیدواروں میں سخت مقابلہ ہوتے ہیں سید مسعود الدین خود لائسنس یافتہ شوٹر ہے انہوں نے اپنے بچوں کو رائفل شوٹنگ کی تربیت دیتے ہوئے ریاستی اور قومی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلوں کیلئے تیار کرنے میں اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ آئندہ ماہ اکتوبر میں قومی سطح پر منعقد ہونے والے شوٹنگ چمپئن شپ میں وحید مسعود سید اور محمد مسعود سید کی کامیابی اور اولمپک کیلئے کوالیفائی ہونے پر نظام آباد کا نام ایک مرتبہ پھر قومی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور ہوگا انشاء اللہ جس کا سہرا سید مسعو د الدین اور ان کے فرزندان و حید مسعود سید اور محمد مسعود سید کے سر جائیگا انشاء اللہ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button