تلنگانہ

مجلس کی مفت کوچنگ حاصل کرنے والے 130 امیدوار سب انسپکٹرز اور کانسٹیبلس ملازمتوں کے لئے کوالیفائی

حیدرآباد _ 8 جون ( اردولیکس) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے محکمہ پولیس میں ہونے والے سب انسپکٹرز اور کانسٹیبلس کے تقررات کے سلسلے میں فراہم کی گئی کوچنگ میں 130 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔جن میں کانسٹیبلس کی جائیدادوں کے لئے 120 امیدوار اور سب انسپکٹرز کے لئے 10 امیدوار کوالیفائی ہوئے ہیں

 

آج مجلس کے صدر دفتر دارالسلام میں کوالیفائی ہونے والے امیدواروں نے صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات کی اور پارٹی کی جانب سے مفت کوچنگ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ کوالیفائی ہونے والے امیدواروں میں مسلمانوں کے لئے ہندو اور سکھ امیدوار بھی شامل ہیں

 

واضح رہے کہ مجلس کی جانب سے مختلف مسابقتی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کے لئے بلا تفریق مذہب مفت کوچنگ فراہم کی جاتی ہے جس سے سینکڑوں افراد مستفد ہوتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button