جرائم و حادثات

کلہاڑی سے حملہ کرکے بیوی کا قتل۔ حیدرآباد میں واردات

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شمس آباد میں ایک شوہرنے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ یہ واردات آرجی آئی پولیس اسٹیشن کےحدود میں پیش آئی۔ پولیس کے مطابق ناگرکرنول سے تعلق رکھنے والا پیدالو نامی شخص اپنی بیوی اوربچوں کے ساتھ شمس آباد منتقل ہوگیا۔ شوہرحالت نشہ میں اپنی بیوی کو ہراساں کیا کرتا تھا کل اس نے اپنی بیوی 26 سالہ دھانماں پرکلہاڑی سے حملہ کرکےاس کا قتل کردیا۔ قتل کے بعد شوہرفرارہوگیا۔ پولیس نے اس کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button