تلنگانہ

سوشل ورکر عمران کی حادثہ میں موت پر کورٹلہ میں غم کی لہر _ میت کو مکان منتقل کرنے کے دوران ایمبولینس کے ساتھ سینکڑوں گاڑیاں شامل

کورٹلہ _ 29 جولائی  ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ میں پیش آئے حادثہ پر ٹاون میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اس حادثہ میں عمران نامی سوشل ورکر کی موت ہوگئی جو کورٹلہ ٹاون میں کافی مقبول بتائے گئے۔ وہ ایمبولینس کا کاروبار کرتے تھے اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے کورونا کی وبا کے دوران بھی انھوں نے کافی خدمات انجام دیں۔

 

حادثہ میں عمران کی موت کی اطلاع پر کورٹلہ کے سینکڑوں افراد نے پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو ان کے مکان واقع حاجی پورہ پہنچایا۔ ایمبولینس کے ساتھ سینکڑوں گاڑیاں شامل تھی

 

واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح لاری کے آٹو سے ٹکرا جانے کا  بھیانک حادثہ ڈی 40 کنال کے پیش آیا۔ جہاں کورٹلہ ٹاون سے تعلق رکھنے والے 5 نوجوان محسن ، عابد ، واجد، شارو اور عمران زخمی ہوگئے۔ ان میں شدید زخمی ہوئے والے عمران کو کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

 

جبکہ مزید چار زخمی نوجوانوں میں دو کورٹلہ ہاسپٹل اور دو جگتیال ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں مرنے والے عمران کا تعلق کورٹلہ کے حاجی پورہ سے بتایا گیا ہے جبکہ 4 زخمیوں میں دو حاجی پورہ اور دو رحیم پورہ سے تعلق رکھتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button