تلنگانہ

آئمہ و موذنین کو صرف دو ماہ کا اعزازیہ باقی _ اتوار سے قبل جاری کرنے تلنگانہ وقف بورڈ چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی کا تیقن

حیدرآباد _ 12 جون ( اردولیکس) تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی نے آئمہ و موذنین کو چار ماہ سے اعزازیہ جاری نہ کرنے کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے اردولیکس میں شائع خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے  واضح کیا کہ ریاست بھر کے 14 ہزار سے زائد آئمہ و موذنین کو صرف دو مہینے اپریل اور مئی کا اعزازیہ باقی ہے

 

ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی وجہ سے اس رقم کی اجرائی میں تاخیر ہوئی ہے اور آیندہ دو تین دن کے اندر اپریل اور مئی کے اعزازیہ کی 14 کروڑ سے زائد کی رقم جاری کردی جائے گی۔

 

چیئرمین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں رمضان عید سے قبل تین مہینے جنوری، فروری اور مارچ کے اعزازیہ کی رقم جاری کی گئی تھی جس پر 21 کروڑ سے زائد روپے جاری کئے گئے تھے

چیرمین وقف بورڈ نے مزید کہا کہ پیشرو بی آر ایس دور حکومت میں 6 چھ مہینے تک اعزازیہ کی رقم جاری نہیں کی جاتی تھی لیکن کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد آئمہ و موذنین کے اعزازیہ کی اجرائی میں تاخیر ہونے نہیں دیا جا رہا ہے بعض فنی وجوہات کے باعث وقت پر رقم جاری نہیں کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button