ایجوکیشن

ملک میں علم کی روشنی سر سید احمد خان صاحب 206 یوم پیدائش منایا گیا 

محبوب نگر۔ الفیض ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے سوسائٹی دفتر میں بانی علی گڑھ یونیورسٹی سر سید صاحب کی 206 یوم پیدائش منایا گیا۔

 

علم کی روشنی طلباء روشن کرتے ہوئے سوسائٹی صدر جہانگیر بابا نے اس موقع پر کہا سرسید نے علی گڑھ تحریک کو جو شکل عطا کی تھی اس نے ہندوستانی قوم اور معاشرہ کو بہت سی سطحوں پر متاثر کیا ہے۔

 

اس تحریک نے تعلیم کو نہ صرف نئی وسعتوں سے ہمکنار کیا بلکہ تعلمی موضوعات کو تبدیل کرنے میں بھی اس کا اہم کردار رہا ہے علی گڑھ یونیورسٹی میں طلباء تعلیم یافتہ بنکر دنیا کے کونے کونے تک رسائی کی یہ سر سید صاحب کا خواب مکمل ہو رہا ہے

 

اللہ سے دعا ہے سر سید احمد خان صاحب کے درجات کو بلند کرے جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اس موقع پر سوسائٹی سیکرٹری محمد یعقوب، جواد علی اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button