تلنگانہ

بارش سے تلنگانہ کے 108 مواضعات زیرآب، 10 ہزار سے زائد افراد کو بچالیا گیا _ دو ہیلی کاپٹر اور 6 کشتیوں کی مدد

کریم نگر _ 27 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں جمعرات کو شدید بارش سے 108 گاوں  زیر آب آگئے تھے جن میں سے 10694 افراد کو بچالیا گیا اور محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

جن میں سب سے زیادہ جئے  شنکربھوپال پلی ضلع  میں شدیدبارش کے نتیجہ میں کئی مواضعات زیرآب آگئے۔خاص طور پر مورانچاپلی گاوں مکمل طور پر زیر آب آگیا ہے جہاں گاوں کے عوام مکان کی چھت پر چڑھ کر اپنی جان بچانے کی کوشش کررہے تھے اس دوران گاوں کے  دو افراد بہہ گئے۔تقریبا 1500افراد کی جان کو خطرہ تھا ۔رکن اسمبلی جی وینکٹ رمناریڈی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مدد کی خواہش پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے 2 ہیلی کاپٹر اور 6 کشتیوں کو این آر ڈی ایف ٹیم کے ساتھ روآنہ کیا۔

 

ہیلی کاپٹر نے سب سے زیادہ زیر آب آنے والے گاوں مورانچاپلی سے 6 افراد کو بچا لیا۔باقی لوگوں کو کشتیوں کی مدد سے بچایا گیا۔

 

تلنگانہ کے اضلاع بھوپال پلی، کریم نگر، کتہ گوڑم، کھمم ، جگتیال، نظام آباد، نرمل اور دیگر اضلاع میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button