ایجوکیشن

ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی۔مفت سیول سروسس کوچنگ کے لئے منتخب طلبہ کی فہرست‌ جاری

حیدرآباد ۔ 4؍ اکٹوبر (پریس نوٹ)ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کےKhidmat Initiativeکے زیر انتظام ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس اور اس کے بعد ہوئے انٹرویو ز کی بنیاد پر

مفت سیول سروسس کوچنگ کے لئے منتخب40 طلبہ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ایم ایس کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے آج ایم ایس نے کہا کہ 28 / اگسٹ کو ملک بھر میں انٹرنس امتحان منعقد کیا گیا تھا اور انٹرنس امتحان میں حاصل کئے گئے مارکس کی بنیاد پر انٹرویوز کے لیے 183 طلبا ٔکو منتخب کیا گیا تھا ۔ انٹروئیو کے بعد ان میں سے 40 طلبا ٔکو مفت سیول سرویسس کوچنگ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ جن میں 38 لڑکے اور 12 لڑکیاں شامل ہیں۔ منتخب 40 طلبہ کی فہرست ایم ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ
www.mseducationacademy.in
پر دیکھی جا سکتی ہے۔
منتخب 40 طلبہ کے علاوہ 2 لڑکیوں اور 8 لڑکوں کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔جن کے ناموں کا اعلان 12؍اکٹوبر کو کیا جائے گا۔
انور احمد نے منتخب طلبہ سے خواہش کی کہ وہ 10 اکٹوبر تک ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی حیدرآباد کیمپس پررپورٹ کریں ۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبرس محمد رحیم 9550889652 یا ڈاکٹر محمد شاہد 9030045422 سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

انور احمد نے کہا کہ اس سال ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں 75 طلباء کو مفت سیول سروسس کی کوچنگ کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ جس کے لئے اس سال انٹرنس امتحان اور انٹرویو کے ذریعہ 40 طلبہ کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ اکیڈیمی میں پہلے سے 35 طلبہ کوچنگ حاصل کر رہے ہیں ۔ اس طرح کل ملا کر 75 طلبہ کو اس سال یو پی ایس سی سیول سروسس کی مفت کوچنگ دی جائے گی ۔
انور احمد نے مزید کہا کہ اکیڈیمی میں لڑکوں کے لئے مکمل طور پر رسیڈنشیل یعنی تعلیم و رہائش اور طعام کا بندوست ہے ۔ لیکن طالبات یعنی لڑکیوں کے لئے سیمی ریزیڈینشل کیمپس کا بندوبست کیا جارہا ہے ۔ایم اس آئی اے ایس اکیڈیمی میں سیول سرویسس کوچنگ کے لئےمنتخب طلبہ کے لئے تمام سہولتوں کے ساتھ ماہر اساتذہ کی نگرانی میں سیول سروسس امتحان 2022-23 کی اعلیٰ معیاری کوچنگ کا انتظام رہے گا ۔ طلباء و طالبات کے لئے اکیڈیمی کی جانب سے تمام سہولتیں مکمل طور پر مفت میں دستیاب کارروائی جائیں گی ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button