تلنگانہ

جڑچرلہ میں اردو گھر شادی خانہ کی عمارت طویل عرصے سے افتتاح کی منتظر _ کانگریس اقلیتی قائدین کے ساتھ ساتھ سابقہ رکن اسمبلی ایرہ شیکھر کا معائنہ

شہاب الدین کی رپورٹ 

محبوب نگر _ تلنگانہ کے جڑچرلہ بلدیہ کے وارڈ نمبر 19 میں کئی عرصے قبل تعمیر کردہ اردو گھر شادی خانہ طویل عرصے سے افتتاح کا منتظر ہے جڑچرلہ کے  سابقہ رکن اسمبلی و تلنگانہ کانگریس کے ریاستی نائب صدر ایرہ شیکھر نے جڑچرلہ کے   کانگریس اقلیتی قائدین کے ہمراہ اردو گھر کا معائنہ کیا۔

 

بعد ازاں سابقہ رکن اسمبلی ایرہ شیکھر نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے دور اقتدار میں 50 لاکھ روپئے کی لاگت سے اردو گھر شادی خانہ تعمیر کیا گیا تھا اُس وقت الیکشن کوڈ کی وجہ سے اس  کا افتتاح نہیں ہوسکا ۔ بی آر ایس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد ابھی تک جس کو عوام کے استعمالی میں نہیں لایا گیا مقامی رکن اسمبلی کو اردو گھر شادی خانہ کا افتتاح کرنے کے لئے وقت نہیں ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی آر ایس پارٹی مسلم اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے میں پوری طرح نہ کام ہوچکی ہے۔جس سے مسلم اقلیتوں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے

 

۔انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد اردو گھر کا افتتاح کرتے ہوئے اس کو غریب مسمانوں کو استعمال میں لانے کا مطالبہ کیا ورنہ حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

 

اس موقع پر، سید منحاج الدین صدرِ ٹاون کانگریس جڑچرلہ،وینکٹیشم سابقہ سرپیچ کاورم پیٹ جڑچرلہ،خواجہ پاشاہ،کراٹے سینو،بورلہ ونیکٹیاں صدر منڈل کانگریس کے علاوہ دیگر کانگریس پارٹی کے اقلیتی قائدین کی کشیر تعداد میں موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button