نارائن پیٹ ضلع کے تین مقامات، اوٹکور ، نارائن پیٹ اور گنڈمال کے امیر مقامی کا اعلان
نارائن پیٹ ؛ 25 مئی (اردو لیکس) جناب مجاہد صدیقی ، سابق ناظم ضلع جماعت اسلامی نارائن پیٹ کے پریس نوٹ کے بموجب امیر جماعت اسلامی ہند جناب سید سعادت للہ حسینی نے اپنے مراسلہ 25/ مئی کے ذریعہ نارائن پیٹ ضلع کے تین مقامی جماعتوں ، اوٹکور ، نارائن پیٹ اور گنڈمال کے امرائے مقامی کے طور چار سالہ میقات کے ابتدائی دوسالہ مدت 2023-2025 کے لیے جماعت کے ارکان کی آراء اور مصالح جماعت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ، اوٹکور کی جماعت کے امیر مقامی کے طور پر جناب منصور علی کو ، نارائن پیٹ کے امیر مقامی کے طور پر جناب احمد خان یوسف زئی کو اور گنڈمال کے امیر مقامی کے طور پر جناب محمد حامد علی کو تقرر کیا ہے
، جناب مجاہد صدیقی نے ان تین امرائے مقامی کو مبارک باد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر اقامت و اشاعت دین کے کاموں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ جدو جہد کرینگے ،