نیشنل

سپریم کورٹ میں بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی منسوخ کردینے سے متعلق درخواست _ چیف جسٹس کریں گے عرضی پر سماعت

نئی دہلی _ 23 اگست ( اردولیکس) سپریم کورٹ میں بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کو منسوخ کردینے سے متعلق  درخواست دائر ہوئی ہیں جس کی چیف جسٹس این وی رمنا پر مشتمل بنچ سماعت کرے گی۔

 

واضح رہے کہ بلقیس بانو ریپ کیس کے ملزمین کو گجرات حکومت نے 15 اگست کو رہا کر دیا تھا۔ 11 ملزمان کو معافی پر رہا کر دیا گیا۔ اس معاملے پر ملک بھر میں ہنگامہ برپا ہے۔ اپوزیشن نے حکومت سے سوال کیا کہ عصمت دری کے ملزمان کو کیسے رہا کیا جائے گا۔ اس دوران آج سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی۔ سپریم کورٹ نے بتایا  کہ وہ 11 ملزمین کی رہائی کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

خواتین کے حقوق کی کارکن سبھاشنی علی، ریوتی لاول اور روپا ریکھا ورما نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس میں ملزمین کی رہائی کو منسوخ کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا، جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس سی ٹی روی کمار پر مشتمل بنچ اس کیس کی سماعت کرے گی۔ اس کیس کی سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل اور ایڈوکیٹ اپرنا بھٹ بحث کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button