نیشنل

بلقیس بانو معاملہ 11 مجرموں کو دوبارہ جیل بھیج دینے بیرسٹراویسی کا مطالبہ

حیدرآباد: بیرسٹراسد الدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے وزیراعظم سے بلقیس بانو کے ساتھ انصاف کی خواہش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تمام 11 افراد کو واپس جیل بھیجا جائے، مرکز کی معافی پالیسی کے تحت ایسے مجرموں کو معافی نہیں دی جاسکتی ۔

مجرموں کی رہائی پر بلقیس بانو کے ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت ہند چاہتی ہے کہ مسلم خواتین اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کو یاد رکھیں اور خوف میں زندگی گزاریں۔ بیرسٹراویسی نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بی جے پی گجرات اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ جیلوں میں بند لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے، انصاف کے لیے لڑنے والوں کے ساتھ نہیں۔

واضح رہے کہ گجرات حکومت نے 15 اگست کو ان 11 افراد کو رہا کر دیا تھا جنہیں 2002 میں بلقیس بانو کے اجتماعی عصمت ریزی اور اس کے خاندان کے سات افراد کے قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ صدرمجلس نے کہا کہ بار بار خواتین کو جنسی ہراسانی اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے آج بلقیس بانو کے ساتھ یہ ہوا ہے، کل کسی کے ساتھ بھی ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button