نیشنل

کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی ٹیم‌ کے‌ طیارے کا رخ دو مرتبہ موڑ دیا‌گیا

نئی دہلی۔ خراب موسم کی وجہ سے کولکتہ نائٹ رائڈرس کی ٹیم جس چارٹرڈ طیارے میں سفر کر رہی تھی دو مرتبہ اس کا رخ موڑنا پڑا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مشکلات درپیش ہوئیں۔ ٹیم نے ایکس پر اس بات کا انکشاف کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق لکھنپور سوپر جنٹس کے ساتھ اتوار کو میچ ختم ہونے کے بعد 11 مئی کو ممبئی انڈینز کے ساتھ ایڈن گارڈن میں میچ کھیلنے کے لیے نائٹ رائڈس کی ٹیم پیر کی شام لکھن پور سے پانچ بج کر 45 منٹ پر چارٹرڈ طیارے سے کولکتہ کے لیے روانہ ہوئی۔ طیارے کو سات بج کر 25 منٹ پر لینڈنگ کرنا تھا۔ کولکتہ میں زبردست بارش کی وجہ سے خراب موسم تھا جس کی وجہ سے طیارے نے وہاں لینڈنگ نہیں کی

 

بلکہ اس کا رخ گوہاٹی کی طرف موڑ دیا گیا، گوہاٹی پہنچنے کے بعد کولکتہ روانگی کے لیے کلیرنس دیا گیا، فلائٹ دوبارہ کولکتہ کے لیے روانہ ہوئی لیکن ایک مرتبہ پھر موسم کی خرابی کی وجہ سے طیارے کا رخ وارناسی کی طرف موڑ دیا گیا جہاں کھلاڑیوں نے قیام کیا۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button