تلنگانہ

نظام آباد میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع و ٹیکہ اندازی کیمپ _ مختلف شخصیات کا خطاب

دنیا کی محبتوں کو دل سے نکال کر اللہ تعالی اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو داخل کرنا ہے عازمین حج کے اجتماع سے مولانا عابد قاسمی کا خطاب۔

نظام آباد 29 مئی (اُردو لیکس محمد یوسف الدین خان) دنیا کی محبت عظمت بڑائی کو دل سے نکال کر اس میں اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو داخل کرنا حج بیت اللہ کا مقصد ہے ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا سید عابد قاسمی نےعازمین حج کے تربیتی اجتماع و ٹیکہ اندازی کیمپ منعقدہ بروز اتوار صبح دس بجے تا شام پانچ بجے لمرا گارڈن فنکشن ہال بودہن روڈ نظام آباد میں کیا اور فرمایا کہ طواف کرنے والوں پر اللہ رب العزت 120 رحمتیں نازل فرماتے ہیں

 

جس میں سے 60طواف کرنیوالوں کے لیے 40نوافل و عبادات کرنیوالوں کے لیے ، 20کعبہ شریف کا دیدار کرنیوالوں کے لیے مختص کی گئی ہیں مولانا نے فرمایا کے احرام کی حالت میں جو فکر حاجی کے دل میں ہوتی ہے وہی فکر اس کی زندگی کے بقیہ آیام میں رہتی ہے مولانا نے فرمایا کی تلبیہ حاجی کی سب سے بڑی تسبیح ہے حاجی کو چاہیے کہ وہ اپنے اوپر اللہ تعالی کی محبت کو لازم کرئے مولانا نے نے فرمایا کی جب حاجی طواف کرتا ہے تو اس کے تمام گناہ دھل جاتے ہیں

 

جیسا کہ واشنگ مشین میں کپڑوں کو دھویا جاتا ہے اسی طرح سے حاجی کے گناہوں کو کو طواف کے ذریعہ سے صاف کر دیا جاتا ہے اور وہ بالکل بے گناہ اور معصوم ہو جاتا ہے حضرت مولانا مفتی عبدالرحمن قاسمی کے زیر نظامت نظامِ آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کے دوسرے تربیتی اجتماع و ٹیکہ اندازی کیمپ برائے عازمین حج سے حضرت مولانا محمد بشیر احمد حسامی، مولانا احمد عبدالعظیم ،مولنا شیخ حیدر، محمد حبیب احمد سابق رکن حج کمیٹی نے بھی تربیتی خطاب فرمایا اس کے بعد نماز ظہر ادا کی گئی ٹیکہ اندازی سے قبل از پروگرام میں رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا، طارغ انصاری چیئرمین ریاستی اقلیتی کمیشن ، میئر نظام آباد نیتو کرن، سابق چیئرمین ریڈ کو سید عبدالعلیم، ڈپٹی میئر ادریس خان ، محمد شکیل فاضل ٹاؤ ن صدر مجلس ، یم اے قدوس سینئر کارپوریٹر ، نے بھی خطاب کیا

 

اس موقع پر یم اے سلیم، ریاض احمد، نصیر کارپوریٹرس، مرزا افضل بیگ تیجان،عمران شہزاد صدر ٹاؤن اقلیتی سل بی آر ایس ، ایس اے کریم، ودیگر موجود تھے ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر سدرشن کے زیر نگرانی محمد سعد اللہ و عملہ نے عازمین حج مرد و خواتین کو ٹیکہ اندازی انجام دیں پروگرام کے کامیاب انعقاد و انصرام کیلئے محمد افروز ، محمد عبدالحی راحیل، ڈاکٹر عاصم ،محمد صابر حسین کے علاوہ دیگرنے گراں قدر خدمات انجام دیں

متعلقہ خبریں

Back to top button