جنرل نیوز

تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کا بڑے پیمانے پر انعقاد کیا جائے _ وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار

تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے سلسلے میں آج کھمم کلکٹریٹ میں کھمم کلکٹر وی پی گوتم کے زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے 9 سال مکمل کرکے 10 ویں سال میں قدم رکھ رہے ہے اس ضمن میں ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کی ہدایت کے مطابق تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب 2 جون سے 22 جون تک بڑے پیمانے پر منایا جائے گا

 

پی اجےکمار نے ضلع کے عہدیداران اور عوامی نمائندوں سے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے جاری تمام اسکیمات سے عوام کو واقف کرائی تشکیل تلنگانہ کے بعد ریاستی وزیر اعلی کے سی آر کے قیادت میں تلنگانہ ریاست کی جنگی خطوط پر ترقی ہوئی پی اجےکمار نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے سلسلے میں جو پروگرامس کو قطعیت دی گئی اسے عملی جامہ پہنانے کی ذمداری ضلع عہدیداران اور عوامی نمائندوں پر عائد ہوتی ہے

 

پی اجےکمار نے تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے سلسلے میں ضلع میں منعقد ہونے والے پروگراموں کے سلسلے میں کہا کہ مختلف پروگرام منعقد ھوگے جس میں تلنگانہ تہذیب و ثقافتی پروگرامس کے علاوہ ھر سرکاری محکمے جات کی کارکردگی اور اسکولوں اور کالجوں میں طلباء اور طالبات کے درمیان میں مقابلے منعقد کیے جائے گے مگر افسوس کہ تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے سلسلے میں ضلع میں اقلیتوں کو مکمل نظر انداز کردیا گیا اور بالخصوص اردو کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا اردو کا ایک بھی پروگرام نہیں رکھا گیا

 

ریاستی وزیر اعلی کے سی آر ہمیشہ تمام طبقات کی فلاح و بہبود کی بات کرتے ہے اور نظام کے قصیدے پڑھتے ہوئے تکتے نہیں کھمم ضلع کے اقلیتوں میں تلنگانہ حکومت کے خلاف برہمی پائی جارہی ہے کہ تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے سلسلے میں اقلیتوں کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا

 

اس موقع پر رکن راجہ سبھا ودی راجو روی چندرا ستو پلی رکن اسمبلی سنڈرا ونکٹہ ویریا ایڈیشنل کلکٹر کھمم مدھو سدن کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button