جرائم و حادثات
چلتی لاری کے ڈرائیور کو اچانک ہارٹ اٹیک _ ٹہری ہوئی کار کو ٹکر دینے کے بعد لاری ڈرائیور کی موت، حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ
حیدرآباد _ شہرحیدرآباد کے راجندرنگر علاقہ میں چلتی لاری کے ڈرائیور کو ہارٹ اٹیک آگیا اس نے لاری کو سڑک کے کنارے لے جانے کی کوشش کی اس دوران لاری ایک ٹہری ہوئی کار کو ٹکردے دی جس کے بعد لاری ڈرائیور نے اسٹرینگ پر ہی دم توڑ دیا ۔
یہ حادثہ راجندرنگر کے اگریکلچر کالج کے قریب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور کو اچانک سینہ میں شدید تکلیف شروع ہوگئی اور لاری کا توازن کھودیا۔اور کار کو ٹکردے کر لاری رک گئی۔ اس دوران ڈرائیور کی موت ہوگئی جبکہ کار میں سوار شخص معمولی زخمی ہوگیا۔