نیشنل

بہار میں جے ڈی یو اور آر جے ڈی اتحاد کی نئی حکومت_ نتیش کمار بنے پھر چیف منسٹر، تیجسوی یادو کو ملا ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ

پٹنہ _ 10 اگست ( اردولیکس) بہار میں نئی ​​حکومت بن گئی ہے۔ نتیش کمار نے آٹھویں بار ریاست کے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا۔ گورنر پھگو چوہان نے نتیش کمار کو حلف دلایا۔ اس کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر و  آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے حلف لیا۔ بی جے پی اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی مخلوط حکومت تحلیل ہوگئی اور نتیش کمار نے چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد انہوں نے آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔ آج انھوں نے نئی حکومت کا حلف اٹھایا۔

بہار اسمبلی انتخابات 2020 میں ہوئے تھے۔ این ڈی اے اتحاد نے جیت کر حکومت بنائی۔ 245 سیٹوں والی بہار اسمبلی میں دو سیٹوں کے لیے امیدوار نامزد کیے گئے تھے، جب کہ 243 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوئے۔ اس انتخابات میں عظیم اتحاد میں آر جے ڈی نے 75 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ بی جے پی نے 74، جے ڈی یو نے 43 اور کانگریس نے 19 سیٹیں جیتیں۔ جب کہ حکومت بنانے کے لیے 122 اراکین کی حمایت درکار ہے، این ڈی اے کی حکومت نتیش کی قیادت میں بی جے پی، جے ڈی یو، وی آئی پی اور ایچ اے ایل کے ساتھ بنی تھی۔ اتحاد میں دراڑیں اس سال کے شروع میں شروع ہوئی تھیں۔ آخر کار نتیش کمار نے بی جے پی کا ساتھ توڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button