تلنگانہ

ٹینک بنڈ پر برتھ ڈے پارٹیاں منانے پر لگے گا جرمانہ

حیدرآباد۔ ٹینک بنڈ ان دنوں ٹورسٹ اسپاٹ بن چکا ہے لوگ سالگرہ تقاریب منانے کیلئے بھی یہاں آرہے لیکن اب یہ ممکن نہیں ہے۔

 

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سواچھ حیدرآباد مشن کے تحتیہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹینک بنڈ پر برتھ ڈے پارٹیاں منانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس تعلق سے ٹینک بنڈ پر جی ایچ ایم سی کی جانب سے بورڈ آویزاں کیا گیا ہے جس پر لکھا گیا ہے کہ ٹینک بنڈ اور اس کے اطراف کچرا ڈالنے اور کیک کاٹنے پر امتناع عائد ہے۔

 

یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر احکامات کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بورڈ پر لکھا ہے کہ حسین‌ساگر اور اس کے اس پاس کا علاقہ سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں ہے، اس لیے شہریوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ

 

یہاں سالگرہ تقاریب نہ منائیں اور کیک نہ کاٹیں۔ بعض افراد جو لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں اس کا خمیازہ سب کو بھگتنا پڑرہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button