مبارکباد

نارائن پیٹ ضلع کے عازمین کے اعزاز میں ضلعی حج سوسائٹی کے قانونی مشیر عبدالسلیم ایڈوکیٹ کی قیام گاہ پر تقریب کا انعقاد

نارائن پیٹ: 05 جون (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع سے رواں سال حج کو جانے والے عازمین کے اعزاز میں ضلعی حج سوسائٹی کے قانونی مشیر عبدالسلیم ایڈوکیٹ کی قیام گاہ پر ایک تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب سے ضلعی حج سوسائٹی کے جنرل سکریٹری عثمان مجاہد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے عازمین حج کو مشورہ دیا کہ وہ حج کے تمام اراکین خشوع وخضوع ساتھ اداکریں

 

حج کے دوران صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔ جبکہ مولانا فاروق بن مخاش نظامی نے بھی مدینے میں محبت کے اظہار پر ایمان افروز بیان کیا۔

 

اس تقریب میں ضلعی حج سوسائٹی صدر امیرالدین ایڈوکیٹ، سوسائٹی کے عہدیداران خلیل احمد تاج ، سرفراز حسین انصاری، خورشید احمد تاج، حافظ تقی ودیگر موجود تھے۔عبدالسلیم ایڈوکیٹ، عبدالرحیم گدوال اورتاج الدین گدوال نے تمام شرکا کا استقبال کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button