مبارکباد

سینئر فوٹو جرنلسٹ محمد علیم الدین کو ایم اے رحیم بسٹ فوٹوگرافر ایوارڈ

 

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (UJF/TUWJF)کی جانب سے پریس کلب بشیر باغ پراردو جرنلسٹ ایوارڈ فنکشن کا اہتمام کیاگیاجس میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی ‘ مشیر تلنگانہ حکومت و ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ او بی سی اور اقلیتی امور محمد علی شبیر نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ سینئر فوٹو جرنلسٹ محمد علیم الدین فرزندمحمد سعید الدین بانی اسٹائل پریس فوٹو سروس کوایم اے رحیم بہترین پریس فوٹو گرافی ایوارڈ پیش کیاگیا ۔ اس موقع پرممتاز ادیب فاروق ارگلی ‘سابق اقلیتی چیرمین تلنگانہ محمد قمر الدین’ چیرمین پریس میڈیا اکیڈیمی کے سرینواس ریڈی ‘ صدر ٹی یو ڈبلیو جی ‘ آئی جے یو خواجہ فرہاد علی ‘صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ایم ماجد ‘ جنرل سکریٹری سید غوث محی الدین ‘ اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button