جنرل نیوز

اردو صحافیوں اور جرائد کی مالی اعانت میں اضافہ، اردو اکیڈمی کے فیصلے کا تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے کیا خیر مقدم 

حیدرآباد 12/جون تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے 28 مئی کو حیدرآباد میں منعقدہ اردو صحافیوں کی قومی کانفرنس میں قرارداد منظور کرتے ہوئے چھوٹے اخبارات’ جرائد و رسائل کو دی جانے والی مالی امداد اور اشتہارات کی رقم میں اضافہ کرتے ہوے اس کو سالانہ کم از کم 60 ہزار روپیہ کرنے کا مطالبہ اور اردو صحافیوں کی اعانت میں بھی اضافہ کا مطالبہ کیا تھا

 

اور ان قراردادوں کی تفصیلات سے وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤ کو واقف کروانے کے لئے 31/مئ کو وزیر اعلی کے نائب معتمد پی ایل مورتی کے حوالے کی تھی ۔ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی نے چھوٹے اردو اخبارات’ جرائد و رسائل کی مالی امداد اور اشتہارات کی رقم 8 ہزار سے بڑھا کر 15 ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اضافہ کافی نھیں ہے لیکن فیڈریشن اس کو اضافہ کرنے کی سمت کا پہلا ذینہ تصور کرتے ہوے اس کا خیر مقدم کرتا ہے اور اردو اکیڈمی سے توقع کرتا ہیکہ مستقبل میں اس میں مزید اضافہ کیا جائگا۔

 

فیڈریشن اس خصوص میں جناب محمد خواجہ مجیب الدین چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی سے اظہار تشکر کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہیکہ اردو صحافیوں کے علاج و معالجہ کے لیے اردو اکیڈمی کی جانب سے کم از کم 50 ہزار روپیہ مالی امداد جاری کرنے کی اسکیم بھی شروع کرے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button