تلنگانہ

تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹیڈی سرکل حیدرآباد کی جانب سے یو پی ایس سی۔سی ایس ای ٹی 2023 (سیول سرویس) کی مفت کوچنگ

 

نظام آباد:17/ اگست (اُردو لیکس)محکمہ اقلیتی بہبود کے زیر انتظام ادارے تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹیڈی سرکل حیدرآباد کی جانب سے تعلیمی سال برائے 2022-23 اقلیتی طلباء و طالبات کے لئے یو پی ایس سی۔سی ایس ای ٹی 2023 (سیول سرویس) کی مفت کوچنگ فراہم کی جارہی ہے۔ شاہنواز قاسم آئی پی ایس ڈائریکٹر ٹی ایس ایم ایس سی اینڈ سی سی سی حیدرآباد نے اپنے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے مسلم، کرسچن، سکھ، جین، بدھسٹ اور پارسی والے ڈگری رکھنے والے طلباء اس میں داخلوں کیلئے اہل ہیں۔ اس سلسلہ میں آن لائن درخواستیں www.tmeris.telangana.gov.in پر 22/ اگست سے دستیاب ہیں درخواستیں آن لائن کی آخری تاریخ یکم / ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ طلباء کا اسکرینگ ٹسٹ 11/ ستمبر بروز اتوار صبح 10تا 12 بجے دوپہر تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشل اسکول پر انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔ خواتین کیلئے 33% نشستیں او ر جسمانی معذورین کیلئے 3% فیصد مختص کئے گئے ہیں۔تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.tmeris.telangana.gov.in یا فون نمبرات 040-23236112 کام کے اوقات میں 10:30 تا 5:00 بجے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button