ایجوکیشن

تلنگانہ میں جشن تعلیم _ گورنمنٹ پرائمری اسکول شاہ علی بنڈہ میں خصوصی تقریب

ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے دس سالہ جشن کے موقع پر ریاست بھر میں 20 جون کو جشن تعلیم منایا گیا۔ اسی ضمن میں گورنمنٹ پرائمری اسکول شاہ علی بنڈہ بنڈلہ گوڑہ منڈل پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں اولیاء طلبہ کے ساتھ ساتھ مہمان خصوصی جناب خواجہ معراج الدین صدر ایس ٹی یو بنڈلہ گوڑہ منڈل اور جناب ندیم اختر معتمد ایس ٹی یو بنڈلہ گوڑہ منڈل نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر صدر معلمہ محترمہ رخسانہ روحی نے مدرسہ کی دس سالہ کارکردگی کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے کہا کے
دس سالوں میں اس اسکول سے سینکڑوں فارغ طلبہ آج ملک و بیرون ملک میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ اس مدرسہ میں ہر سال طلبہ کی دلچسپی کے لئے مختلف پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔ فوڈ فیسٹیول۔ پیرنٹس ڈے۔ مختلف گیمس کا انعقاد۔ روز فیسٹیول ۔ پنک ڈے۔ مدر ڈے۔ انیول ڈے مختلف ریالیز کا انعقاد۔ گھر گھر سروے۔ ڈاکو منٹری فلمس۔ ریڈیو پروگرامس۔ اور جلسہ میلاد النبی کا انعقاد بھی عمل میں آتا۔ اساتذہ کی مسلسل لگن اور انتھک محنت کے نتیجہ میں آج یہ مدرسہ بنڈلہ گوڑہ کا ایک معباری اور منفرد اسکول بن چکا ہے۔

 

20 جون کو منعقدہ خصوصی تقریب میں طلبہ قدیم کی ایک انجمن (Alumini association) ترتیب دی گئی جس میں قدیم طلبہ کو ترک مدرسہ طلبہ کو شریک مدرسہ اور اسکول کے مسایل کو حل کرنے کی ذمہ داری دی گئ۔ محترمہ سیدہ رضوانہ نے جلسہ کی کاروائی اور صدر معلمہ محترمہ رخسانہ روحی کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button