نیشنل

دہلی شراب پالیسی معاملے میں چیف منسٹر اروند کیجریوال کو ای ڈی کی نوٹس

دہلی شراب پالیسی معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی کے چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجوال کو نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ 2 نومبر کو سماعت کے لیے پیش ہوں۔

 

شراب پالیسی  معاملے میں دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسودیا فی الحال جیل میں ہیں۔ سپریم کورٹ نے پیر کو ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ کیس کی چھ سے آٹھ ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر مقدمے کی سماعت میں تاخیر ہوتی ہے تو سسودیا دوبارہ ضمانت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button