جنرل نیوز

جمعیتہ علماء ہند ضلع نرمل کے زیراہتمام 30 ستمبر کو جلسہ سیرت النبی بعنوان "مقام سیرت انسانیت کی نظر میں” شرکت کی اپیل

متحدہ ضلع عادل آباد جمعیتہ علماء ہند ضلع نرمل کی جانب سے عظیم الشان اجلاس عام بعنوان”مقام سیرت انسانیت کی نظر میں”30 ستمبر کو نرمل کے امبیڈکر بھون میں بعد عشاء و زیرصدارت مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیت علماء ہند تلنگانہ وآندہراپردیش منعقد کیا جارہا ہے۔جبکہ مہمان خصوصی مولانا سید اشہد رشیدی صدر جمعیت علماء اترپردیش و مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء تلنگانہ وآندھرا ہوں گے۔اور تلگو مقررر مفتی عبدالقدیر شعیبی ایڈوکیٹ کرنول شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار عادل آباد جمعیتہ علماء کے صدر حافظ افروز خان مصباحی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اجلاس کے اشتہارات کی رسم اجرا عمل میں لائی گئی۔سیرت کے جلسہ عام کی نگرانی مفتی عبدالعلیم فیصل قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ھند نرمل اور مفتی سید کلیم الدین قاسمی صدر جمعیت علماء ھند نرمل کریں گے۔انہوں نے ضلع عادل آباد اور ضلع نرمل کے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر صدر حافظ افروز خان، نائب سدر حافظ ساجد خان،مولانا وسیم جنرل سکریٹری،حافظ عامر پٹیل،حافظ فیروز،مولوی معیز،مولوی،ساحر حسین،مولانا فاروق،حافظ اویس اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button