جرائم و حادثات

ڈکیتی کی واردات میں ملوث4 ملزمین گرفتار ایک مفرور اے سی پی نظام آباد کرن کمار کی پریس کانفرنس 

نظام آباد:27/ جون (اردو لیکس ) ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4 سارقین کو پولیس نے گرفتار کیا جبکہ ایک ملزم مفرور ہے۔ اے سی پی کرن کمار نے Iٹاؤن پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اس واردات کی تفصیلات سے اخباری نمائندوں کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم A1 این پروین، A3 ایم ہریش، A4 ڈی دامودھر، A5 آر پروین، A2 ڈی گنگادھر (مفرور) کو سی سی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ پانچوں ملزمین کا تعلق آرمور ٹاؤن سے ہے جو بغیر کچھ کام کاج کے آسانی کے ساتھ رقم حاصل کرنے کی غرض سے ایک شخص کو ڈرا دھمکا کر اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے بتایا کہ 23/ جون کو دو موٹر سیکلوں پر نظام آباد کیلئے روانہ ہوئے جبکہ A2، A5 ملزمین چنا پور گنڈی کے پاس لاٹھیوں اور اسکرو ڈرائیور کے ساتھ موجود تھے۔ A1 ملزم نظام آباد آرٹی سی بس اسٹانڈ پر اپنی موٹر سیکل آیا اور وہاں چائے نوشی کرنے والے پوٹالہ پوشٹی کے قریب پہنچا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور اسے اپنی موٹر سیکل پر بیٹھا کر اسے چنا پور گنڈی لے آیاوہاں پانچ ملزمین نے اس کو ڈرا دھمکایا۔ اسکرو ڈرائیور اور لاٹھیوں سے زد و کوب کیااور اس کے پاس سے چاندی اور سونے کی اشیاء بشمول 600 روپئے نقد لوٹ لئے۔ اس کے بعد اس شخص کو اس کے گھر ایراج پلی بودھن لے جاکر اس کے مکان سے 35 ہزار روپئے لوٹ لئے اور متاثرہ کو مامڑی پلی ایکس روڈ پر چھوڑ دیا اور کسی کو اس واقعہ کی اطلاع دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

 

متاثرہ شخص کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سی سی فوٹیج کی مدد سے ان ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا اس ڈکیتی کی واردات کی یکسوئی اور ملزمین کو گرفتار کرنے پر وجئے بابو انسپکٹر حبیب خان،Iٹاؤن پولیس عملہ کرشی کو انچارج کمشنر پولیس سی ایچ پروین کمار اور اے سی پی نظام آباد ایم کرن کمار نے ان کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button